دوستوں WhatsApp تو آپ سب ہی استعمال کرتے ہوں گے۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو WhatsApp کے حوالے سے بہت ہی زبردست ٹپ بتانے جارہے ہیں۔ دوستوں جیسا کے ہم نے اپنی پچھلی پوسٹ WhatsApp For PC Without Third Party Tool میں بتایا تھا کہ WhatsApp اس وقت سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا مسینجر ہے اور ایک ویب سائٹ کے سروے کے مطابق اس وقت WhatsApp صارفین کے تعداد ماہانہ تقریباً (1500 Million) ہے۔ پاک و ہند میں بھی بہت بڑی تعداد میں لوگ WhatsApp استعمال کرتے ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ WhatsApp سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے تو غلط نہ ہوگا۔ WhatsApp استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ نئے صارفین کو بلکہ پرانے صارفین کو بھی WhatsApp کے تمام فیوچر کی مکمل معلومات نہیں ہوگی۔ اس پوسٹ کا مقصد نئے اور پرانے صارفین کو WhatsApp کے تمام فیوچر کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔
ایک ویب سائٹ کے سروے کے مطابق اس وقت WhatsApp صارفین کے تعداد ماہانہ تقریباً (1500 Million) ہے۔
ہم کوشش کرینگے کہ جتنا ممکن ہوسکے آسانی کے ساتھ WhatsApp کے تمام فیوچر کو بیان کیا جائے اور جو بھی WhatsApp کا نیا فیوچر آئے گا ہم اس کو بھی اس پوسٹ میں شامل کرتے رہینگے۔
WhatsApp نوٹیفیکیشن کو disable کرنا:
ٹپ نمبر 1. سب سے پہلی جو ٹپ آپ کو بتانے جارہے ہیں وہ ہے نوٹیفیکیشن کو بند کرنا۔ اگر آپ نے بہت سارے گروپ جوائن کئے ہوئے ہیں اور گروپ ممبر بھی کافی ایکٹیو ہیں تو WhatsApp اوپن کرتے ہی آپ کے موبائل پر سیکڑوں کی تعداد میں نوٹیفیکیشن آجاتے ہونگے۔ جس سے موبائل ہینگ ہوجاتا ہے اور کافی دیر تک موبائل ٹون بجنے کی وجہ سے کا پریشانی بھی محسوس ہوتی ہے۔ جناب ٹپ نمبر 1 میں ہم آپ کو اس پریشانی سے مکمل نجات حاصل کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ اس ٹپ پر عمل کرتے ہوئے آپ WhatsApp نوٹیفیکیشن کو بند کرسکتے ہیں نہ صرف WhatsApp کی نوٹیفیکیشن کو بلکہ کسی بھی ایپ کی نوٹیفیکیشن کو بند کر سکتے ہیں۔ اس کام کے لئے آپ کو سب سے پہلے اپنے موبائل کی سیٹنگ میں جانا ہوگا۔ پھر یہاں سے Device میں اور یہاں سے Sound & notification پر کلک کریں۔ پھر یہاں سے Notification & Others سے Notification پر کلک کریں۔ اب یہاں سے App notifications پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو تمام ایپ دیکھائی دے رہے ہونگے ان میں سے جس جس ایپ کی آپ نوٹیفیکیشن بند کرنا چاہتے وہ یہاں سے بند کر سکتے ہیں کیونکہ یہاں ہم WhatsApp کی نوٹیفیکیشن بند کرنا چاہتے ہیں تو یہاں سے WhatsApp پر کلک کرینگے۔ یہاں سے پہلے آپشن Block all کو آن کر دینا ہے۔ بس اتنا سا ہی کام تھا اب WhatsApp کا کوئی بھی نوٹیفیکشن آپ کو شو نہیں ہوگا۔ اگر آپ کو کوئی مرحلہ سمجھ نہیں آیا ہے تو نیچے تصویروں کے بٹن پر کلک کر کے تمام مراحل کو تصویری شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔نمبر سیف کئے بغیر WhatsApp کریں:
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اگر کسی کو WhatsApp پر کوئی میسج وغیرہ بھیجنا ہو تو جس کو میسج بھیجا جا رہا ہے اس کا نمبر ہمارے موبائل میں سیف ہونا ضروری ہے جب ہی وہ نمبر WhatsApp پر ظاہر ہوتا ہے ورنہ WhatsApp پر وہ نمبر ظاہر نہیں ہوتا اور ہم اس شخص کو اس وقت تک WhatsApp نہیں کرسکتے جب تک اس کا نمبر ہمارے موبائل میں سیف نہ ہو۔ ٹپ نمبر 2 میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ آپ کس طرح کسی کا نمبر سیف کئے بغیر اس کو WhatsApp کر سکتے ہیں۔ دوستوں اس کے لئے آپ کو ایک عدد ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگی۔ یہ ایپ بلکل فری ہے اور آپ اس کو پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ ویسے تو اس مقصد کے لئے آپ کو بہت ساری ایپ پلے اسٹور سے مل جائینگی مگر جو ایپ ہم خود استعمال کرتے ہیں وہ ایپ آپ کو بتا رہے ہیں اس کا استعمال بہت ہی آسان ہے۔ اس ایپ کا نام ہے WhatsDirect اس ایپ کو آپ یہاں کلک کر کے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کا استعمال بہت ہی آسان ہے بس اس ایپ کو اوپن کریں اوپن ہوتے ہی آپ جس نمبر پر WhatsApp کرنا چاہتے ہیں وہ نمبر انٹر کریں جو میسج آپ بھیجنا چاہتے ہیں وہ یہاں لکھیں اور Send کے بٹن پر کلک کردیں۔WhatsApp آٹو میڈیا ڈاؤنلوڈ کو بند کرنا:
دوستوں یہ ٹپ بھی بہت اہم ٹپ ہے۔ ٹپ نمبر 3 میں ہم آپ کو بتائینگے کہ آپ کس طرح آٹو میڈیا ڈاؤنلوڈ کو بند کرسکتے ہیں۔ جب بھی کوئی ہمیں WhatsApp پر تصویر یا ویڈیو بھیجتا ہے تو وہ خود با خود ڈاؤنلوڈ ہوجاتی ہے اور اگر آپ نے بڑے بڑے گروپ جوائن کئے ہوئے ہیں تو آپ کو مسلسل تصویریں اور ویڈیو موصول ہوتی رہتی ہونگی۔ ان میں سے کئے چیزوں تو غیر مناسب ہوتی ہیں پھر آپ کو ان تمام چیزوں کو ایک ایک کر کے ڈیلیڈ کرنا پڑتا ہے۔ اس ٹپ میں ہم آپ کو یہ ہی بتانے جارہے ہیں کہ آپ آٹو میڈیا ڈاؤنلوڈ کو کس طرح بند کرسکتے ہیں یا کوئی بھی چیز خود با خود ڈاؤنلوڈ نہیں ہوگی۔ جس چیز کو آپ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں بس وہ چیز ہی ڈاؤنلوڈ ہوگی۔ تو دوستوں اس کے لئے آپ کو اپنے WhatsApp کی Setting میں جانا ہوگا۔ Setting میں جانے کے لئے سیدھے ہاتھ پر جو تین نقطے بنے ہوئے ہیں اس پر کلک کریں۔ یہاں سب سے نیچے Setting کو آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں۔ Setting میں آنے کے بعد Data and storage usage پر کلک کریں اب یہاں آپ کو Media auto-download لکھا نظر آرہا ہوگا، اس کے نیچے مزید تین آپشن نظر آرہے ہونگے۔
- When using mobile data
- When connected on Wi-Fi
- When roamong
WhatsApp میڈیا کو گیلری سے ہٹانا:
WhatsApp سے جو کچھ بھی ڈاؤنلوڈ کیا جاتا ہے وہ گیلری میں ظاہر ہورہا ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ WhatsApp سے ڈاؤنلوڈ ہونے والی کوئی بھی چیز گیلری میں شو نہ ہو تو اس ٹپ پر عمل کر کے آپ WhatsApp کی چیزوں کو گیلری سے ہٹا سکتے ہیں۔
- اپنا WhatsApp اوپن کر لیں۔
- سب سے اوپر سیدھے ہاتھ کی طرف تین نقطوں پر کلک کریں۔
- اب یہاں سے سب سے آخری میں موجود Setting کے آپشن پر کلک کریں۔
- Setting میں آنے کے بعد دوسرے نمبر پر موجود Chats کے آپشن پر کلک کریں۔
- اب بالکل آخر میں آجائے یہاں آپ کو Show media in gallery کا آپشن نظر آرہا ہوگا جس پر سائن کا نشان لگا ہوا ہوگا۔ یہاں سے سائن کا نشان ہٹا دیں۔
جی جناب کام ہوگیا اب آپ WhatsApp سے جو کچھ بھی ڈاؤنلوڈ کروگے تو وہ گیلری میں شو نہیں ہوگا۔
Best WhatsApp Tips in 2018
Reviewed by Admin
on
October 08, 2018
Rating:
Reviewed by Admin
on
October 08, 2018
Rating:



