ایونٹ بلاگنگ ویشنگ ویب سائٹ کو وائرل کیسے کریں

ایونٹ بلاگنگ یا ویشنگ ویب سائٹ بنانا تو بہت ہی آسان کام ہے مگر سب سے زیادہ مشکل وقت تب آتا ہے جب ویب سائٹ کو وائیرل کرنا پڑتا ہے۔ یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ اب بہت ساری لوگ ایونٹ بلاگنگ پر کام کررہے ہیں مگر کچھ لوگ ہی اپنی ویب سائٹ کو وائیرل کر پاتے ہیں در حقیقت ایونٹ بلاگنگ کا فائدہ بھی اس وقت حاصل ہوتا ہے جب ہماری ویب سائٹ وائیرل ہو۔ آج ہم اس ہی ٹاپک پر بات کرینگے کہ اپنی ویب سائٹ کو وائیرل کیسے کیا جائے، کچھ ٹپ آپ کے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں جس کے ذریعے آپ اپنے ایونٹ بلاگنگ اسکرپٹ کو وائیرل کر سکتے ہیں۔ مگر ایک بات اپنے ذہن میں رکھئے گا کہ اس کے لئے آپ کو تھوڑی محنت کرنا پڑے گی۔ ہو سکتا ہے شروع میں آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے مگر گھبرانا نہیں ہے۔ صرف ایک بار آپکا اسکرپٹ شیئر ہونا شروع ہوجائے پھر خود با خود اسکرپٹ وائیرل ہوجائے گا۔
ایونٹ بلاگنگ ویشنگ ویب سائٹ کو وائرل کیسے کریں
ایونٹ بلاگنگ یا ویشنگ ویب سائٹ کا اسکرپٹ کا SEO نہیں کیا جاتا اور نہ ہی اس کا SEO ہوسکتا ہے کیونکہ کے اسکرپٹ میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں ہوتا جس کو پڑھا جاسکے لہذا اس کو SEO نہیں کیا جاسکتا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر SEO نہیں ہوسکتا تو اسکرپٹ وائیرل کیسے کریں؟ اس کا سیدھا سا اور آسان جواب ہے کہ واٹس اپ کے ذریعے وہ کیسے اس کی تفصیلات نیچے دی جارہی ہے۔

How to Viral Event Blogging Wishing Website

پہلا مرحلہ: سب سے پہلے آپ کو بہت ساری واٹس اپ گروپ جوائن کرنا پڑینگے، ہمارا مشورہ ہے کہ آپ کم از کم 250 گروپس جوائن کریں، گروپ بھی وہ ہوں جس میں ممبر ایکٹیوز ہوں۔ مشکل یہ پیش آئی گی کہ اتنے گروپس کہاں سے تلاش کئے جائیں اس مشکل کا حل یہ ہے کہ آپ گوگل پر سرچ کرسکتے ہیں "Pakistani whatsapp groups links" آپ کو بہت سارے گروپس کے لنک مل جائینگے۔ آپ فیس بک پر بھی ایسے گروپ جوائن کرسکتے ہیں یا پیج لائک کر سکتے ہیں جہاں پر واٹس اپ گروپ لنک شیئر کئے جاتے ہیں یا آپ پلے اسٹور سے ایسی ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جو واٹس اپ گروپس لنک شیئر کرتی ہوں۔ چند ویب سائٹ کا لنک دیا جارہا ہے جہاں سے آپ واٹس اپ گروپ جوائن کر سکتے ہیں۔

https://1whatsappgrouplinks.blogspot.com

دوسرا مرحلہ آپ نے گروپ تو جوائن کر لیا لیکن اب شیئر کرنے کا ٹائم آئے گا، لیکن شیئر کرنے میں دشواری یہ پیش آئے گی کہ اگر ڈائرکٹ شیئر کرتے ہو تو بلاک ہونے کا خطرہ ہے یہاں یہ بات بھی یاد رکھئے گا کہ ڈائرکٹ لنک شیئر کرنے سے آپ کا واٹس اپ آکاؤنٹ بھی بلاک ہونے کا خطرہ ہے اب آپ کو کرنا یہ ہے کہ جب بھی گروپ میں لنک شیئر کریں تو لنک کے ساتھ کچھ ایسا لکھیں جو کہ سامنے والے کو برا بھی نہ لگیں اور لوگ اس پر کلک بھی کریں جیسا کہ اگر آپ جشن آزادی کا اسکرپٹ شیئر کر رہے ہیں تو کچھ اس طرح لکھیں جیسے ’’آپ سب دوستوں کو جشن آزادی مبارک ہو ایک نئے اور منفرد انداز میں اس لنک پر کلک کریں اور میری طرف سے یہ خوبصورت تحفہ قبول کریں اگر پسند آئے تو اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں‘‘ یہ صرف ایک مثال ہے آپ اس طرح کا اور بھی کچھ اپنی مرضی سے لکھ سکتے ہیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ جو گروپ آپ نے جوائن کئے ہیں وہ اپنے دوستوں جو کہ آپ سے ساتھ پڑھتے ہوں یا جوب کرتے ہو اس کو بھی جوائن کروائیں تاکہ جب آپ اسکرپٹ شیئر کریں تو وہ اس کو دیکھیں جب وہ اس کے دیکھیں گے تو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرینگے اس طرح آپ کا اسکرپٹ وائرل ہونا شروع ہوجائے گا۔ اور اس طرح آپ کے بلاک ہونے کا چانس بھی ختم ہوجائے گا۔
تیسرا مرحلہ کسی بھی ایونٹ کے شروع ہونے سے کم از کم 7 دن پہلے اسکرپٹ کو وائرل کرنا شروع کریں جس جگہ بھی اسکرپٹ کو شیئر کرسکتے ہو شیئر کرو۔ اپنے دوستوں کو رشتہ داروں کو کالج، یونیورسٹی فرینڈ کو جس کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہو شیئر کرو اس ہی طرح اسکرپٹ وائرل ہوگا۔
ایونٹ بلاگنگ ویشنگ ویب سائٹ کو وائرل کیسے کریں ایونٹ بلاگنگ ویشنگ ویب سائٹ کو وائرل کیسے کریں Reviewed by Admin on August 29, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.