وہ دوست جو After Effect، Adobe Premiere Pro، Adobe Photoshop وغیرہ پر کام کرتے ہیں۔ وہ دوست اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ کسٹم ڈیزائن بنانا کتنا مشکل ہوتا ہے اور اس میں کتنی محنت اور وقت صرف ہوتا ہے۔ اپنے وقت کی بچت اور محنت سے بچنے کیلئے ٹمپلیٹ کا استعمال کیا جاتا ہے چاہے وہ ٹمپلیٹ فوٹوشاپ کا ہو یا After Effet کا یا کسی اور سوفٹ ویئر کا اور آپ کو یہ بات تو ضرور معلوم ہوگی کہ یہ ٹمپلیٹ مفت میں نہیں ملتے ان کی کچھ نہ کچھ فیس ہوتی ہے جو کہ ہمیں ویب سائٹ کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ لیکن دوستوں کچھ ایسی ویٹ سائیٹس بھی ہیں جہاں سے آپ اپنے پروجیکٹ، ویب سائیٹ یا ویڈیو کے لئے فری میں ٹمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
Free Download After Effects Templates
ویب سائیٹس کی خصوصیات:
* تمام ٹمپلیٹ مفت میں ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
* ٹمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی حد نہیں ہیں آپ جتنی مرضی چاہیں ٹمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ (کچھ ویٹ سائیٹس میں حد مقرر ہے)
* کسی بھی پلگ ان کی ضرورت پیش نہیں آئی گی۔
* تمام ٹمپلیٹ ایچ ڈی کوالٹی میں دستیاب ہیں۔
* ویڈیو کی صورت میں مدد بھی فراہم کی گئی ہے۔
* پرو پروجیکٹ بھی دستیاب ہیں۔
* فائل (After Effect, Premiere Pro, Logo Designs, Graphics Designs. etc)
Motion Array
بہت ہی زبردست ویب سائٹ ہے۔ یہاں سے آپ اپنے پروجیکٹ کے لئے بالکل مفت ویڈیو، ٹوٹوریئل، ٹمپلیٹ، میوزک، بیک گراؤنڈ اور بہت ہی زبردست قسم کے ڈیزائن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
Freepik
ایک اور بہت ہی زبردست ویب سائٹ جس کا نام ہے فری پک۔ اس ویٹ سائٹ سے آپ مفت میں بیک گراؤنڈ، ڈیزائن، ٹمپلیٹ، فوٹو شاپ فائل، ای پی ایس فائل اور بہت کچھ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں سے آپ نئے نئے ڈیزائن کے آئیڈیاز لے سکتے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ فری میں ایچ ڈی کوالٹی کی فوٹو میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
Free Download After Effects Templates
Reviewed by Admin
on
August 26, 2019
Rating:
Reviewed by Admin
on
August 26, 2019
Rating:

No comments: