5 Best Way to Make Money Online

اس پوسٹ میں ہم بات کریں گےآن لائن جوب یعنی انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کی کہ آن لائن جاب کیا ہے؟ ہم کس طرح انٹر نیٹ سے پیسے کما سکتے ہیں؟ آن لائن جوب کس طرح حاصل کی جاتی ہے؟ آن لائن جوب کے کیا کیا فائدے ہیں؟ دوستوں دورحاضر میں انٹرنیٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں اسکا استعمال اب ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ ہمارے یہاں عموما انٹر نیٹ کو تفریح کا ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ لوگ فارغ اوقات میں انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹوں پر مگن نظر آتے ہیں، کوئی فیس بک پر مگن ہے، تو کوئی ٹوئیٹر پر مگن نظر آتا ہے، توکوئی واٹس ایپ پر چیٹنگ کرتا اور وائس میسج بھیجتا نظر آٹا ہے، تو کوئی یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کراپنے فارغ وقت کو گزارتا ہے۔ مگر کچھ لوگ تفریح کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر آن لائن جابز کر کے اچھی خاصی آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ ان جابز میں Affiliate Marketing, Blogging, Google Adsense, Freelancing, Video Making سر فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی قسم کی جابز ہیں مگر وہ جابز اتنی زیادہ کارگر نہیں ہیں کہ جنتی اوپر بتائی گئی جابز ہیں۔ ان کاموں کے ذریعے لوگ ماہانہ ہزاروں روپے کما رہے ہیں۔ ان کے متعلق مزید معلومات آگے آرہی ہیں۔

نمبر 1. Affiliate Marketing

پوری دنیا میں لوگ Affiliate Marketing کے ذریعے ہر ماہ بہت ہی معقول آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ اس کام میں مختلف ویب سائیٹس کی مصنوعات اور خدمات صارفین کو متعارف کرواتے ہیں اور انہیں اس کے حصول پر قائل کرتے ہیں۔ اس ساری محنت کے عوض وہ کمپنیز ان لوگوں کو معقول کمیشن دیتی ہے۔ یہ جاب اب بہت ہی مقبول ہوتی چلی جارہی ہے، کیونکہ شوشل میڈیا نے اس جاب کو کسی حد تک آسان بنا دیا ہے۔ اب اس کام میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔ متعلقہ مصنوعات کو شوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہیں۔ آپ جتنی زیادہ مصنوعات شیئر کرینگے اتنا ہی اس مصنوعات کی خروخت اور آپ کے کمیشن کا امکان ہے۔ یعنی جتنی زیادہ وہ چیز خروخت ہوگی آپ کا کمیشن بھی اتنا زیادہ بنے گا۔ یہ جاب مختلف ویب سائٹ آفر کر رہی ہیں۔ جس میں Amazon اور eBey سرفہرست ہیں مگر یہ ویب سائٹ انٹرنیشنل ہیں ان کی مصنوعات پاکستان میں نہیں آتی البتہ پاکستان میں daraz.pk یہ جاب آفر کررہی ہے۔ آپ daraz کے Affiliate بن کر ان کی مصنوعات کو خروخت کر کے ماہانہ اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

نمبر 2. Google Adsense

فی زمانہ Google Adsense انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ کارآمد ویب سائٹ ہے۔ Google Adsense گوگل کی ایک پروڈکٹ ہے۔ اس جاب کو کرنے کیلئے آپ کے پاس ایک عدد ویب سائٹ ہونا لازمی ہے۔ ویب سائٹ گوگل کی ایک اور پروڈکٹ blogger.com کے ذریعے آپ فری میں بنا سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر آپ نے اچھے اچھے موضوعات پر آرٹیکل لکھنا ہوتے ہیں۔ Google Adsense آپ کی ویب سائٹ پر اپنے اشتہار لگاتا ہے اور آپ کو اشتہار لگانے کے پیسے دیتا ہے اب آپ کی ویب سائٹ جتنی زیادہ مشہور ہوتی جائے گی آپ کی آمدنی بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی چلی جائے گی۔

نمبر 3. Blogging

Blogging کچھ جابزتکنیکی اعتبار سے کسی حد تک مشکل تصور کی جاتی ہے، ان کے لئے بہترین لکھنے اور پڑھنے کی صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں۔ آرٹیکل رائٹنگ بھی ایسی ہی ایک جاب ہے جس کو Blogging کہا جاتا ہے، اس جاب میں مختلف ویب سائٹس کے لئے چار سو سے پانچ سو الفاظ پر مشتمل مضامین لکھنے ہوتے ہیں۔ ان مضامین میں نئے نئے موضوعات کے ساتھ ساتھ لکھنے کی تخلیقی صلاحیت کا ہونا بھی نہایت ضروری ہوتا ہے تاکہ انٹرنیٹ پر موجود زیادہ سے زیادہ افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کر سکیں۔ عام طور پر Blogging سے وابستہ افراد کا معاوضہ کال Affiliate Marketing, Google Adsense کی جوب سے زیادہ ہوتا ہے۔ کیونکہ کہ ایک Blogger نہ صرف Blogging سے پیسے کماتا ہے بلکہ خود کی اپنی ویب سائٹ بناکر Google Adsense بھی پیسے کماتا ہے۔

نمبر 4. Freelancing

Freelancing اس وقت بہت مقبول جاب بنتی جارہی ہے۔ یہ جاب مکمل طور پر تکنیکی جوب ہے۔ اس جاب میں کمپنیز یا کوئی فرد جاب آفر کرتا ہے۔ مثلا اگر آپ کو گرافکس ڈیزائنگ کا کام آتا ہے تو Freelancing ویب سائٹ سے آپ کو ایسی کمپنیز یا افراد باآسانی مل جائینگے جن کو اپنے لئے لوگو وغیرہ بنوانا ہے آپ ان کا کام کر کے معقول آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ Freelancing جاب میں ایک مقبول اور قدرے آسان جاب ڈیٹا انٹری کی ہے جس میں کمپنیز کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کو فارمز یا ویب سائٹس پر فل کرنا ہوتا ہے۔ اس جاب کے لئے ٹائپنگ اسپیڈ بہت زیادہ ہونا لازمی ہے ۔ ڈیٹا انٹری کی جاب میں بھی اچھی خاصی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ Freelancing ویب سائٹ میں سرفہرست Fiverr, Freelancer, Upwork ویب سائٹس ہیں۔

نمبر 5. Video Making

یوٹیوب کے نام سے کون واقف نہیں جو شخص انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے وہ یوٹیوب کے نام سے خوب واقف ہوتا ہے۔ آپ مزے مزے کی ویڈیوز بناکر ان کو یوٹیوب پر اپلوڈ کرکے اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب کے علاوہ آپ Dailymotion اور اب Facebook پر بھی ویڈیو اپلوڈ کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔ 
ان تمام آن لائن جابز کے ذریعے نوجوان گھر بیٹھے اپنے فارغ اوقات کو نہ صرف با مقصد بناتے ہیں بلکہ ماہانہ ہزاروں روپے کما کر اپنے اخرجات کو خود اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کو بھی مالی طور پر مستحکم کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں آن لائن جابز کے حوالے سے کوئی مناسب رہنمائی نہ ہونے کے باعث بہت سے نوجوان ان جابز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہتے ہیں۔ ایشاء کے دیگر ممالک جیسے کہ بنگلہ دیش ، سری لنکا ، بھارت اور نیپال وغیرہ میں آن لائن جابز کی صورتحال سب سے بہتر ہے اور وہاں یہ ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے جس سے لاکھوں افراد وابستہ ہیں۔ نوجوانوں کے لئے یہ جابز اس لئے بھی پرکشش ہیں کیونکہ اس سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا اور وہ معقول آمدن بھی حاصل کر لیتے ہیں۔ آن لائن جابز سے طلباء کے ساتھ ساتھ ایسی خواتین بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں جن کو عام طور پر گھر سے باہر جاکر کام کرنے کی جازت نہیں ملتی ، لہذا آن لائن جابز کے ذریعے سے وہ اپنے خاندان کو مالی معاونت فراہم کرسکتی ہیں۔ آن لان جابز کے لئے عام طور پر ایک کمپیوٹر ، انٹرنیٹ کنکشن اور ان کے بارے میں ضروری معلومات درکار ہوتی ہیں۔ یہ ایک ایسی انڈسٹری کا درجہ اختیار کرتی جارہی ہے جس میں سرمایہ کاری نہایت کم اور آمدن نہایت معقول حاصل ہوسکتی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں نچلے درجے پر ایسی انڈسٹری کا فروغ یقینا خوش آئندہ ہے اور نوجوانوں کو چاہئے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
5 Best Way to Make Money Online 5 Best Way to Make Money Online Reviewed by Admin on October 09, 2018 Rating: 5
Powered by Blogger.