دوستوں اگر آپ Facebook، YouTube سے پیسے کمانا چاہتے ہو تو آج کی یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت ہی اہم ہے آپ نے ٹائیٹل میں بھی دیکھ لیا How to Select YouTube Channel and Facebook Page Name in Urdu یعنی اپنے YouTube Channel and Facebook Page Name کا نام کیسے رکھیں اور بات کرینگے برانڈ کی کہ برانڈ کیا ہوتا ہے۔ ہم Youtube Channel اور Facebook Page کے نام کو برانڈ کہا جاتا ہے۔ برانڈ نام بہت ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر آپ سنجیدہ ہو Facebook، YouTube سے پیسے کمانے کیلئے تو یہ پوسٹ پوری پڑھو۔ اگر آپ کو نہیں معلوم کہ Facebook سے پیسے کیسے کمائے جاتے ہیں تو پہلے ہمارا یہ آرٹیکل پڑھ لیں۔
مزید پڑھیں: How to Make Money with Facebook in Urdu
مزید پڑھیں: پیسے کمانے کیلئے یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ
برانڈ نام کی اہمیت:
سب سے پہلے یہ جانتے ہیں کہ برانڈ ہوتا کیا ہے۔ آسان لفظوں میں برانڈ نام کو کہتے ہیں۔ ایسا نام جو کسی چیز کی پہچان بن جائے۔ مثلا Youtube, Facebook یہ برانڈ نام ہیں پوری دنیا ان ناموں سے واقف ہے اب تو بچہ بچہ ان ناموں کو جانتا ہے۔جب کبھی بھی ان کا نام آئے گا تو لوگ فوری طور پر پہچان جائینگے کہ کس کی بات ہورہی ہے پوری دنیا میں ان کی اپنی پہچان بن چکی ہے۔ اس ہی طرح ایک اور چھوٹی سی مثال پیناڈول ایک میڈیسن کا نام ہے۔ ہر کوئی اس نام سے واقف ہے آپ کسی بھی دکان پر چلے جائیں پیناڈول مانگے تو وہ حیران نہیں ہوگا کہ یہ پیناڈول کیا چیز ہوتی ہے۔ وہ فوری طور پر جائے گا آپ کو پیناڈول لاکر دے دیگا۔ ایسی اور بہت ساری مثالیں موجود ہیں۔ زونگ، جیز، ٹیلی نور، یوفون، پیپسی، کوکا کولا، ہونڈا اور لاتعداد برانڈ موجود ہے جن کو ہم جانتے ہیں ان میں سے کچھ نام پاکستانی باقی تمام انٹرنیشل برانڈ ہیں اس نام کی کوئی دوسری چیز مارکیٹ میں موجود نہیں۔ یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔ ان لوگوں نے اپنے نام کو پوری دنیا میں پھیلا دیا اب ہر کوئی ان کے نام سے واقف ہے۔ ان ناموں کو جانتا ہے ان ناموں پر اعتماد کرتا ہے۔ یہ سب کچھ بتانے کا مقصد یہ تھا کہ آپ کو YouTube Channel اور Facebook Page کے نام کی اہمیت معلوم ہوجائے۔
YouTube Channel اور Facebook Page کا نام:
اب ہم بات کرتے ہیں کہ اب ہم اپنا برانڈ کیسے بنائیں یعنی کہ YouTube Channel اور Facebook Page کا نام کیسے رکھیں۔ اپنا برانڈ نام رکھتے وقت جلد بازی مت کریں بہت ہی سوچ سمجھ کر اپنے برانڈ کا نام رکھیں۔ یہاں ہم آپ کو چند ضروری ٹپس دے رہے ہیں۔ ان تمام ٹپس پر غورو فکر کرنے کے بعد اپنے برانڈ کا نام رکھیں۔
نمبر 1. اپنے برانڈ کو نام دینے سے پہلے سب سے زیادہ اہم بات جس کا آپ کو خیال رکھنا ہے وہ یہ ہے کہ خوب اچھے طریقہ سے چیک کر لیں کہیں اس نام کا کوئی اور چینل، پیج اور ویب سائٹ تو موجود نہیں اگر ہے تو آپ یہ نام نہیں رکھیں۔ فرض کریں کہ کوئی آپ کی ویڈیو دیکھتا ہے لیکن آپ کا چینل یا پیج سبسکرائب یا لائک نہیں کرتا اگر بعد میں وہ آپ کی مزید ویڈیو دیکھا چاہتا ہے تو وہ آپ کا برانڈ نام سرچ کرے گا
اگر اس نام کا کوئی دوسرا چینل یا پیج موجود ہوا تو وہ اس پر چلا جائے اور ہو سکتا ہے وہ اس کا چینل سبسکرائب کرلیں۔ ہم نے ویب سائٹ کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ گوگل پر بھی چینل یا پیج کو سرچ کرتے ہیں۔ ایسا نہ ہو محنت آپ کریں اور مزے کوئی دوسرا اٹھا رہا ہو۔
نمبر 2. آپ کے چینل اور پیج کے نام سے دیکھنے والوں کو اس بات کا اندازہ ہوجائے کہ آپ کا چینل یا پیج کس موضوع پر ہے۔ مثلا اگر آپ کوکنگ چینل یا پیج بنانا چاہتے ہو تو آپ کے نام سے لوگ پہچان جائیں کہ یہ چینل یا پیج کوکنگ کا ہے۔ مثلا Online Cooking Show اس نام سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ یہ چینل یا پیج کوکنگ سے متعلق ہے۔ جو لوگ کوکنگ کا شوق رکھتے ہیں وہ آپ کے برانڈ کا نام دیکھ کر ویڈیو دیکھیں گے ویڈیو پسند آئی تو وہ آپ کے برانڈ کو بھی ضرور پسند کرینگے۔
نمبر 3. آپ کے برانڈ کا نام بہت ہی آسان اور سادہ سا ہونا چاہئے تاکہ ہر ایک کو باآسانی یاد ہوجائے۔ مشکل سا اور گھوما پھیرا نام کم لوگوں یہ یاد ہوتا ہے۔ لہذا سادہ اور آسان سا نام رکھیں۔
نمبر4. جنتی جلد ممکن ہو اپنے برانڈ کی ڈومین (Domain) خرید لیں۔ یہ بہت ضروری چیز ہے اس کے متعلق ہم بہت جلد ایک پورا آرٹیلر لکھیں گے۔ یہ زیادہ مہنگی نہیں ہوتی۔ سال میں صرف 1500 روپے تک کا خرچہ آتا ہے۔
نمبر 5. جتنے بھی مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹس ہیں سب پر اپنا برانڈ کے نام سے اکاؤنٹ بنائیں۔ اس سے بھی بہت فرق پڑھتا ہے۔ ایک تو برانڈ کی مشہوری ہوتی ہے دوسرا وہاں سے ویوز بھی ملتے ہیں۔
الگے آرٹیکل میں ہم آپ کو سیکھائیں گے کہ Facebook کا Page کس طرح بنایا جاتا ہے۔ ہمارے آرٹیکل کی اپڈیٹ حاصل کرنے کے لئے ہمارا Facebook Page ضرور لائک کریں تاکہ آپ کو ہماری ہر اپڈیٹ مل سکے۔ ہمارا Facebook Page ہے Technical Anaji
How to Select YouTube Channel and Facebook Page Name in Urdu
Reviewed by Admin
on
September 04, 2018
Rating:
Reviewed by Admin
on
September 04, 2018
Rating:

No comments: