How to Make Money with Facebook in Urdu

دوستوں Facebook تو ہم سب ہی استعمال کرتے ہیں۔ خوشی کا اظہار ہو یا غم کا Facebook اس کا بہترین ذریعہ ہے۔ Facebook ٹائم پاس کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔ ویڈیو گیم کھیل کر، ویڈیوز دیکھ کر دوسروں کی پوسٹوں پر کمنٹ کر کر ہم لوگ اچھا خاصہ وقت Facebook پر گزار دیتے ہیں اور کچھ لوگ تو پورا پورا دن Facebook پر لگے رہتے ہیں۔ دوستوں اگر کیا ہی اچھا ہو کہ Facebook پر ٹائم پاس کرنے کے ساتھ ساتھ ہم Facebook سے پیسے بھی کمائیں۔
جی ہاں Facebook سے!! آج کا ہمارا موضع بھی یہ ہی ہے کہ How to Make Money with Facebook in Urdu یعنی ہم کس طرح Facebook سے پیسے کما سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم Facebook سے پیسے کما سکتے ہیں؟
تو جواب ہے: جی ہاں۔
ہم Facebook سے پیسے کما سکتے ہیں۔
اب دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کیسے؟
شروع میں Facebook سے پیسے کمانے کا کوئی بھی Official طریقہ نہیں تھا۔ یعنی ایسا کوئی طریقہ نہیں تھا کہ جس سے Facebook ہمیں پیسے دیتا۔ مگر دوستوں اب Facebook ہمیں پیسے بھی دے گا۔ جی ہاں اب ہم Facebook سے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔
اس ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے وہ کیسے؟
دوستوں ہم Facebook پر ویڈیو اپلوڈ کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔ جس طرح YouTube ہمیں ویڈیو اپلوڈ کرنے کے پیسے دیتا ہے۔ اس ہی طرح اب Facebook بھی ہمیں ویڈیو اپلوڈ کرنے کے پیسے دیگا۔ Facebook کافی دنوں سے اس پر کام کررہا تھا۔ آپ نے Facebook ویڈیو کے درمیان ایڈ چلتا ہوا دیکھا بھی ہوگا۔ یہ Facebook کا ٹیسٹنگ ورژن تھا مگر اب Facebook نے پوری دنیا میں اس کا آغاز کر دیا ہے۔
29 اگست 2018 کو اس بات کا اعلان Facebook نے اپنی ویب سائٹ پر کیا۔ مزید معلومات کیلئے اس ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔ کلک کریں
Facebook سے پیسے کمانے کیلئے ہمیں کیا کرنا ہوگا؟
Facebook سے پیسے کمانے کیلئے آپ کو Facebook کی چند شرائط پوری کرنی ہونگی۔
شرط نمبر 1۔ آپ کو ایک Facebook Page بنانا ہوگا۔
شرط نمبر 2۔ اس Facebook Page پر 10،000 فالوورز ہونے چاہئیں۔
شرط نمبر3۔ آپ کی ویڈیو 3 منٹ سے زیادہ بڑی ہو اور اس کو لوگوں نے کم از کم 1 منٹ تک لازمی دیکھا ہو۔ 2 مہینے کہ اندر اندر آپ کی تمام ویڈیوز کو 30,000 منٹ تک دیکھا گیا ہو۔
شرط نمبر 4۔ آپ کے ملک میں Facebook کی یہ سہولت موجود ہو۔
How-to-Make-Money-with-Facebook-in-Urdu
دوستوں اگر یہ چاروں شرائط موجود ہیں تو Facebook آپ کو اجازت دے دیگا کہ اب آپ Facebook سے پیسے کمانا شروع کرسکتے ہیں۔ دوستوں اگر آپ کو نہیں معلوم کے Facebook Page کیسے بنایا جاتا ہے۔ فالوورز کیسے حاصل کئے جائیں۔ ویڈیو کیسے بنائیں اور کس موضوع پر بنائیں تو گھبرائیں نہیں ہم آپ کو اپنی اس ویب سائٹ کے ذریعے سلسلہ وار مکمل رہنمائی فراہم کرینگے۔ اس کی اپڈیٹ ہم اپنے Facebook پیج پر ڈالتے رہینگے۔ اگر آپ بھی
 Facebook سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو ہمارا پیج
Technical Anaji ابھی لائک کرلیں تاکہ آنے والی ہر اپڈیٹ آپ کو ملتی رہے۔ ہمارا پیج Technical Anaji لائک کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔ یہاں کلک کریں
How to Make Money with Facebook in Urdu How to Make Money with Facebook in Urdu Reviewed by Admin on September 03, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.