How to Buy Cheap Domain Name in Pakistan

How to Buy Cheap Domain Name in Pakistan 

آج ہم بات کرینگے کہ آپ کس طرح پاکستان میں رہتے ہوئے انتہائی کم قیمت میں Domain Name خرید سکتے ہیں۔ ہر ویب سائٹ کا ایک مخصوص ایڈریس ہوتا ہے۔ جو کو
Domain Name  کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ ہماری ویب سائٹ کا
Domain Name ہے۔ www.technicalanaji.com 
technicalanaji ہمارے برانڈ کا نام ہے۔ com. اس کا ایکسٹینشن ہے۔ کئی قسم کی ایکسٹینشن مارکیٹ میں موجود ہیں pk. یہ ایکسٹینشن پاکستان کو ظاہر کرتا ہے۔ سب سے زیادہ
com. کا ایکسٹینشن استعمال کیا جاتا ہے۔ گوگل سب سے زیادہ رینک بھی اس ہی ایکسٹینشن کو کرتا ہے۔ اگر آپ ویڈیو کریٹر ہیں تو شروع میں آپ کوDomain Name اتنی ضرورت پیش نہیں آئی گی۔ مگر جیسے جیسے آپ کا چینل یا پیج مشہور ہوگا آپ کو Domain Name کی ضرورت پیش آئے گی۔ اگر شروع میں ہی اپنا Domain Name خرید لیتے ہو تو بعد میں آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ کچھ لوگ Domain Name کا کام کرتے ہیں وہ یہ دیکھتے ہیں کہ اس نام کا برانڈ مشہور ہورہا ہے وہ پہلے سے ہی اس برانڈ کا Domain Name رجسٹرڈ کر لیتے ہیں۔ پھر بعد میں منہ مانگی قیمت پر برانڈ کو بیچتے ہیں۔ پھر برانڈ کو مجبوراً Domain Name منہ مانگی قیمت میں خریدنا پڑتا ہے۔

Domain Name خریدنے کا کیا مقصد ہوتا ہے؟

دوستوں اب یہ وہ زمانہ نہیں جب کسی چیز کے متعلق معلومات حاصل کرنے میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑی تھی بڑی بڑی کتابیں پڑھنا پڑتی تھی۔ لوگوں کہ پاس جاکر اس چیز کے متعلق معلومات حاصل کرنا پڑتی تھی۔ یہ زمانہ انٹرنیٹ کا زمانہ ہے۔ اب کسی کو معلومات حاصل کرنا ہوتی ہے تو وہ فوری طور پر انٹرنیٹ کا سہارا لیتا ہے۔ جہاں اس کو فوری ہر چیز کے متعلق مکمل معلومات حاصل ہوجاتی ہے۔ اس طرح اسکا وقت بچتا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں جتنے بھی بڑے برانڈ ہیں ان سب کی اپنی ویب سائٹ ہے۔ اور ان سب کا Domain Name ان کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

Domain Name خریدنے کے کئی مقاصد ہیں:

نمبر 1. اپنے برانڈ کو محفوظ کرنا۔
نمبر 2. اپنے برانڈ کی معلومات اپنی ویب سائٹ کے ذریعے دوسروں تک باآسانی پہنچانا۔
نمبر 3. اپنی ویب سائٹ سے پیسے کمانا۔
فی زمانہ کوئی بھی برانڈ سب سے پہلے اپنا Domain Name خریدتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر وہ Domain Name نہیں خریدتا اس کی جگہ کوئی اور اس کی Domain Name خریدلیتا ہے تو اس کو دو طریقوں سے نقصان ہوگا۔ ایک تو اس کا نام کوئی اور استعمال کر رہا ہوگا۔ ایک کاروباری نقصان آپ کا صارف اس کے پاس چلا جائے گا۔ دوسرا نقصان آپ کے برانڈ کا ہوگا۔ کوئی دوسرا آپ کے برانڈ کو اپنے نام سے چلا رہا ہوگا محنت آپ کروگے فائدہ کوئی اور اٹھا رہا ہوگا۔ اگر آپ اپنا Domain Name خریدنا چاہتے ہیں تو نیچے موجود ویڈیو میں ہم نہ اس کو پورا طریقہ بتایا ہے۔ ویڈیو میں موجود تمام مراحل پر عمل کرتے ہوئے آپ باآسانی Domain Name خرید سکتے ہیں۔
How to Buy Cheap Domain Name in Pakistan How to Buy Cheap Domain Name in Pakistan Reviewed by Admin on September 05, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.