WhatsApp For PC Without Third Party Tool

WhatsApp اس وقت دنیا کا سب سے مشہور میسنجر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر مہینے تقریبا ڈیرھ ہزار میلیئن (1500 Million) لوگ WhatsApp میسنجر استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر Facebook میسنجر ہے۔ WhatsApp بہت ہی سادہ سی ایپ ہے۔ اس کا استعمال بھی نہایت ہی آسان ہے۔ WhatsApp کے مشہور ہونے کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔ WhatsApp موبائل کی ایپ ہے۔ اس کو موبائل میں ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ WhatsApp کو کمپیوٹر میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اس کا طریقہ بہت ہی مشکل ہے۔ اس کے لئے آپ کو Bluestacks یا اس کے جیسا کوئی دوسرا سوفٹ ویئر اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ یہ سوفٹ ویئر بہت زیادہ ہیوی ہوتے ہیں اس سے آپ کے سسٹم کی پرفامنس پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ یعنی آپ کا سسٹم بالکل سست ہو جاتا ہے۔ اگر آپ Bluestacks یا اس کے جیسا کوئی دوسرا سوفٹ ویئر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کے PC میں گرافکس کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔
WhatsApp کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب اس بات کا بھی شدت کے ساتھ احساس کیا جارہا تھا کہ WhatsApp کو کمپیوٹر میں بھی استعمال کے قابل بنایا جائے۔ اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے WhatsApp کمپنی نے اپنے صارفین کے لئے دو ایسی سہولتیں فراہم کی ہیں، جس کی مدد سے اب WhatsApp کو کمپیوٹر میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہیں۔ WhatsApp کو کمپیوٹر میں استعمال کرنے کے ان دونوں طریقوں کا مکمل طریقہ نیچے بتایا جارہا ہے۔ آسانی کے لئے تمام مراحل کو تصویری شکل میں دیکھا گیا ہے تاکہ ہر ایک کو آسانی کے ساتھ سمجھ آجائے۔

WhatsApp For PC Without Third Party Tool

یہاں ہم آپ کو اس بات کی وضاحت کرتے چلیں کہ یہ جو طریقیں بتائے جارہے ہیں WhatsApp کو کمپیوٹر میں استعمال کرنے کے لئے، یہ طریقہ WhatsApp کے آفیسلی طریقے ہیں۔ اس میں کسی دوسری کمپنی کے سافٹ ویئر کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ البتہ آپ کے پاس اینڈرائڈ موبائل کا ہونا اور اس میں WhatsApp کا انسٹال ہونا لازمی ہے، اس کے بغیر WhatsApp کو PC میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

WhatsApp For PC پہلا طریقہ:

WhatsApp کو PC میں استعمال کرنے کا بہت ہی آسان اور سادہ سا طریقہ یہ ہے کہ جو بھی ویب براؤزر آپ استعمال کرتے ہیں اس کو اوپن کر لیں۔ یہاں Google Chrome استعمال کیا جارہا ہے۔
نمبر 1. اس لنک پر کلک کر کے WhatsApp Web اوپن کر لیں۔ آپ کے سامنے کچھ اس قسم کی ونڈو اوپن ہوجائے گی۔
نمبر 2. موبائل میں WhatsApp کو اوپن کر لیں۔ سیدھے ہاتھ پر اوپر کی جانب کونے میں تین نقطے نظر آرہے ہونگے اس کو Menu کہا جاتا ہے۔ Menu پر کلک کریں یہاں مزید آپشن نظر آرہے ہونگے۔ یہاں سے WhatsApp Web پر کلک کریں۔ WhatsApp Web < Menu
نمبر 3. WhatsApp Web کو سلیکٹ کرتی ہی بار کوڈ اسکینر ظاہر ہوجائے گا۔  اس اسکینر سے ویب براؤزر میں موجود بار کوڈ کو اسکین کریں۔ 
بس ہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔
WhatsApp براؤزر میں اوپن ہوجائے گا۔ جو آپشن آپ کو موبائل والے واٹس اپ میں دیئے گئے تھے وہی تمام آپشن یہاں بھی موجود ہیں۔ اب آپ باآسانی واٹس اپ کو اپنے کمپیوٹر کے ویب براؤزر میں استعمال کر سکتے ہیں۔

WhatsApp For PC دوسرا طریقہ:

WhatsApp کو PC میں استعمال کرنے کا جو دوسرا طریقہ یہ ہے، اس میں آپ کو ایک Windows ایپ انسٹال کرنی ہوگی۔ یہ ایپ WhatsApp کی اپنی آفیشل ایپ ہے، جس کا نام WhatsApp Desktop ہے۔ یہ ایپ وینڈو کے ایپ اسٹور یعنی Microsoft Store سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ 
نمبر 1. ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نمبر 2. موبائل میں WhatsApp کو اوپن کریں اور اوپر بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق یہاں بھی بار کوڈ کو اسکین کرلیں۔ اسکین کرتے کے ساتھ ہی آپ کی تمام چیٹ ہسٹری WhatsApp Desktop ایپ پر اوپن ہوجائے گی۔ یہ ایپ بالکل WhatsApp موبائل ایپ کی طرح ہے۔ یہاں سے تمام میسیجز پڑھے اور بھیجے جاسکتے ہیں۔
WhatsApp For PC Without Third Party Tool WhatsApp For PC Without Third Party Tool Reviewed by Admin on September 18, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.