ایک عام یوزر کے لئے جی میل اکاؤنٹ کی اہمیت:
آج ہم آپ کو (Google Account) گوگل اکاؤنٹ یعنی (Gmail) جی میل آئی ڈی بنانے کا مکمل طریقہ بتائینگے۔ جی میل اس وقت دنیا کی سب سے بڑی فری ای میل سروس ہے۔ جی میل کی آئی ڈی بہت سارے کاموں میں استعمال ہوتی ہے۔ فی زمانہ جی میل کی آئی ڈی ہر خاص و عام افراد کے لئے بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ عام افراد کیلئے اس کی اہمیت یہ ہے کہ وہ اس سے اپنے معمولی کام لیتا ہے مثلا اگر کوئی (Android) اینڈرائیڈ یوزر ہے تو اس کو جی میل آئی ڈی لازمی چاہئے ہوگی کیونکہ وہ جی میل آئی ڈی کے بغیر (Play Store) سے کچھ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتا۔ اس کے علاوہ کبھی جوب وغیرہ کے لئے اپلائی کرنا ہو تو جی میل آئی ڈی سے ای میل کردی۔ ایک عام فرد جی میل سے بس اس ہی قسم کا فائدہ اٹھاتا ہے۔
ایک پروفیشنل یوزر کے لئے جی میل اکاؤنٹ کی اہمیت:
مزید پڑھیں: کیا آپ یوٹیوب سے پیسے کمانا چاہتے ہو؟
اب بات کرتے ہیں ایک پروفیشنل یوزر کی کہ اس کیلئے جی میل آئی ڈی کی کیا اہمیت ہے اور وہ اس سے کیا فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔ جی میل کی آئی ڈی بنانے کے ساتھ ہی Google ہمیں اپنا شاندار کیئر شروع کرنے کی چابی بھی ہمیں تھما دیتا ہے۔ جی میل آئی ڈی بناتے ہی ہم گوگل کی تمام پروڈکٹس کو استعمال کرنے کے قابل بن جاتے ہیں۔ مثلا
- YouTube
- Blogger
- Google Adsense
- Google My Business
جی میل آئی ڈی بنانے کا مکمل طریقہ:
1. جی میل اکاؤنٹ بنانے کے لئے اس لنک پر کلک کریں www.gmail.com2. یہاں سے Create account پر کلک کریں۔
3. یہاں آپ نے اپنا پورا نام دو حصوں میں لکھنا ہے۔ مثلا آپ کا پورا نام محمد عمران ہے۔ تو First name میں آپ نے محمد اور Last name میں عمران لکھنا ہے۔
4. Username یہ سب سے اہم چیز ہے۔ کیونکہ آپ کو جب بھی جی میل استعمال کرنے ضرورت پیش آئے گی تو جی میل آپ سے آپکا Username مانگے گا۔ Username ایسا رکھیں کہ آپ کو آسانی سے یاد رہو جائے آپ کو جگہ جگہ اس Username کی ضرورت پڑی گی۔ تو جتنا مکمل ہوسکے Username آسان سے آسان رکھیں تاکہ آپ کو یاد رکھنے اور دوسروں کو بتانے میں آسانی رہے۔ اگر آپ پروفیشن کے حساب سے آئی ڈی بنانا چاہتے ہو تو آپ اپنے برانڈ کے نام سے آئی ڈی بناؤ۔ جیسا کہ ہماری آئی ڈی ہمارے برانڈ کے نام سے ہے۔ technicalanaji@gmail.com
5. Password والے خانے میں آپ نے اپنا پاس ورڈ لکھنا ہے۔ Username کے بعد Password دوسری اہم چیز ہے جس کی آپ کو باربار ضرورت پڑے گی۔ آپ نے کبھی بھی کسی کو بھی نہیں بتانا ورنہ وہ آپکی آئی ڈی چوری بھی کرسکتا ہے۔ Password ایک خفیہ اور دوسروں سے چھپاکر رکھنے والی چیز ہے۔ Password آپ اپنے نام اور اپنے موبائل نمبر کو ملا کر بھی رکھ سکتے ہیں۔ Password بھی ایسا رکھیں کہ آپ کو آسانی کے ساتھ یاد رہے۔ ایسا نہ ہو آپ بھول جائیں۔ اگر آپ Password بھول گئے تو آپ اپنی آئی ڈی نہیں کھول سکتے۔ Password آپ اپنے پاس لکھ کر بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں مگر آپ نے کسی کو اپنا پاس ورڈ بتانا نہیں ہے۔ Comfirm password میں دوبارہ اپنا پاس وارڈ ٹائپ کریں۔ اور Next کے بٹن پر کلک کر دیں۔
6. نمبر1 پر اپنا موبائل نمبر ٹائپ کریں۔ نمبر2 پر اپنی پیدائش کی تاریخ، نمبر3 پر اپنا پیدائش کا مہینہ، نمبر 4 پر اپنی پیدائش کا سال اور نمبر5 پر اپنی جنس منتخب کر کے Next کے بٹن پر کلک کر دیں۔
7. اب آپ کے سامنے ایک نیا پیج کھل جائے گا۔ نمبر1 پر آپکو جو بار نظر آرہی ہے اس کو ماؤس سے پکڑ کر نیچے لے آئے۔ یہاں آپکو I agree کا بٹن نظر آئے گا۔ اس پر کلک کر دیں۔
8. اب آپ کے سامنے ایسی اسکرین آجائے گی۔ یہاں سے آپ نے Next کے بٹن پر کلک کرنا ہے۔
9. اب OK کے بٹن پر کلک کر دیں۔ لیجئے جناب آپکی جی میل آئی ڈی بن چکی ہے۔

جی میل آئی ڈی بنانے کا مکمل طریقہ اور اس کے فائدے
Reviewed by Admin
on
August 29, 2018
Rating:
Reviewed by Admin
on
August 29, 2018
Rating:








،،id بن سکتی ہیں ایک موبائل فون میں دو gmail
ReplyDeletedrwakeelkhan025@ gmail.com
ReplyDelete