یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ

یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ جاننے سے پہلے آپ یہ بات جان لیں کہ یوٹیوب کوئی جادو نہیں ہے جہاں آپ راتوں رات امیر ہوجاؤ گے یا آپ کا چینل راتوں رات مشہور ہوجائے گا۔ یوٹیوب کو آپ ایک کاروبار کے طور پر لیں۔ جس طرح کاروبار کو کامیاب ہونے میں وقت لگتا ہے اس ہی طرح یوٹیوب پر بھی کامیاب ہونے میں وقت لگتا ہے۔ 
جو لوگ یوٹیوب پر ویڈیو بناکر ڈالتے ہیں ان کو یوٹیوبر کہا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی یوٹیوبر بننا چاہتے ہو تو نیچے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے اپنا چینل بنالو اور بن جاؤ یوٹیوبر۔
چینل بنانے سے پہلے بہت ہی اہم بات جس کا آپ نے خیال رکھنا ہے وہ یہ ہے کہ چینل کا نام کیا ہو؟ چینل کا نام رکھنے سے پہلے یہ نقطہ ذہن میں رکھیں کہ آپ کس طرح کا چینل بنا رہے ہیں۔ اگر آپ فنی چینل بنانا چاہتے ہیں تو آپ کے چینل کا نام ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ چینل کا نام دیکھ کر سمجھ جائیں گے اس چینل میں فنی ویڈیوز ہونگی۔ ایک اور اہم بات چینل کا نام رکھنے سے پہلے اچھی طرح سے یوٹیوب پر سرچ کر لیں کہ کہیں اس نام کا کوئی اور چینل تو موجود نہیں ہے اگر پہلے سے کوئی اس نام کا چینل موجود ہو تو آپ اپنے چینل کا نام کچھ اور رکھیں۔ چینل کا نام ایک برانڈ ہوتا ہے لوگ آپ کے چینل کو نام کے ساتھ یاد رکھتے ہیں لہذا نام بہت ہی الگ سا ہونا چاہئے اور آسان بھی۔ آسان نام جلدی یاد ہوجاتا ہے اور مشہور بھی۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں اپنا چینل بنانا۔

یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ:

یہ ویڈیو دیکھ لیں

1. یوٹیوب چینل بنانے کے لئے آپ کے پاس Gmail (جی میل) آئی ڈی ہونی چاہئی۔ اگر آپ کو نہیں معلوم کے gmail کی آئی ڈی کیسے بنائی جاتی ہے تو پہلے آپ ہمارا یہ آرٹیکل ضرور پڑھ لیں۔

مزید پڑھیں: جی میل آئی ڈی بنانے کا مکمل طریقہ اور اس کے فائدے

2. یوٹیوب کی ویب سائٹ اوپن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ www.youtube.com
3. اب سیدھے ہاتھ پر اوپر کی جانب موجود اس بٹن پر کلک کریں۔
4. آپ کے سامنے اس طرح کے اسکرین آجائے گی۔ یہاں آپ نے اپنی gmail کی آئی ڈی لکھ کر Next کے بٹن پر کلک کر دینا ہے۔
5. یہاں آپ سے پاس ورڈ پوچھا جارہا ہے۔ اپنا پاس ورڈ لکھ کر Next کے بٹن پر کلک کریں۔

6. اب آپ اپنی آئی ڈی پر آچکے ہیں۔ آپ نے gmail پر جو بھی لوگو لگایا ہوا ہوگا وہ یہاں بنا ہوا آجائے گا۔

7. اپنے لوگو پر کلک کریں۔ پھر settings پر کلک کریں۔
8. اب یہاں سے see all my channels or create a new channel پر کلک کریں۔
9. اب Create a new channel پر کلک کریں۔
10. اب آپ کے Brand Account name والے خانہ میں اپنے چینل کا نام لکھنا ہے۔ اور Create کے بٹن پر کلک کردینا ہے۔
11. مبارک ہو جناب آپ کا چینل بن چکا ہے۔ xyz کی جگہ آپ کے چینل کا نام آرہا ہوگا۔ upload a video پر کلک کر کے آپ اپنی ویڈیو یوٹیوب پر ڈال سکتے ہیں۔ Customize Channel اور Creator Studio کیا ہے؟ اس کے متعلق اور یوٹیوب کے متعلق مزید معلومات آپ کو ملنے والی ہے۔ ہماری ویب سائٹ Technical Anaji پر۔ اگر آپ یوٹیوب کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا Facebook پیج Technical Anaji ضرور Like کریں۔ تاکہ آپ کو Facebook کے ذریعے اپڈیٹ ملتی رہیں۔
یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on August 28, 2018 Rating: 5

3 comments:

Powered by Blogger.